Recent Post

Tuesday, June 14, 2016

وہ جگہ جہاں پر پینے کے 2لیٹر پانی کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اسے خوش قسمتی جانئے کہ ہمیں چند روپے میں پانی کی بوتل مل جاتی ہے، کیونکہ دنیا میں ایسی جگہ بھی ہے کہ جہاں پانی کی ایک بوتل لاکھوں روپے میں ملتی ہے۔ یہ جگہ بین الااقوامی خلائی سٹیشن ہے، جہاں قیام کرنے والے خلانوردوں تک پانی کی ایک لیٹر کی بوتل 20 لاکھ روپے میں پہنچتی ہے۔ 
آر ایف آئی ڈی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بین الااقوامی خلائی سٹیشن تک ایک گیلن پانی پہنچانے کا خرچ تقریباً 80 ہزار ڈالر (تقریباً 80 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے۔ ایک اندزے کے مطابق ایک خلانورد ایک سال میں 28 ملین ڈالر (تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے) کا پانی پی جاتا ہے۔
کوکاکولا کی پروڈکشن بند کردی گئی 
خلانوردوں کو پانی پلانے پر اٹھنے والے اس قدر بھاری اخراجات کو کم کرنے کیلئے 2008 ءمیں یورین پراسیسر اسمبلی نامی آلہ ایجاد کیا گیا۔ یہ آلہ خلانوردوں کے پیشاب سے کیمیائی مادوں اور فاضل اجزا کو علیحدہ کر کے صاف پانی حاصل کر تا ہے اور خلامیں قیام کے دوران خلانورد یہی پانی پیتے ہیں۔ چونکہ یہ آلہ پیشاب سے تقریباً 75 فیصد پانی حاصل کر پاتا ہے، لہٰذا ابھی بھی ناسا کو خلا میں پانی بھیجنے پر بھاری اخراجات کرنا پڑتے ہیں۔ ناسا اب بھی خلا میں ایک لیٹر پانی کی بوتل بھیجنے کیلئے 20 ہزار ڈالر (تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے ) خرچ کر رہا ہے۔ سائنسدان پیشاب سے صاف پانی حاصل کرنے والے آلات میں مزید بہتری لا کر ان اخراجات میں مزید کمی کیلئے کوشاں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();