Recent Post

Tuesday, June 14, 2016

مرد اگر باپ بننے کی خواہش رکھتے ہیں تو فوری اپنے لباس میں یہ ایک تبدیلی کرلیں، ماہرین نے خبردار کردیا، بہترین مشورہ دے دیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ایک معروف فرٹیلیٹی ماہر کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند اولاد کی خواہش رکھتے ہیں تو تنگ انڈرویئر پہننا فوراً سے پہلے چھوڑدیں کیونکہ تنگ انڈرویئر سپرم کی کوالٹی کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور مردانہ بانجھ پن کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔ 
یونیورسٹی آف شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایلن پیسی نے چلتن ہیم سائنس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2500 مردوں پر ایک تحقیق کی،جس کے دوران وہ توقع کررہے تھے کہ سگریٹ نوشی اور الکوحل کے عادی افراد میں بانجھ پن سب سے زیادہ ہوگا لیکن انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ تنگ انڈرویئر پہننے والوں میں بانجھ پن کا مسئلہ سگریٹ و شراب نوشی کرنے والوں سے بھی زیادہ تھا۔ پروفیسر پیسی کا کہنا تھا کہ جو لوگ کھلے نیکر پہنتے ہیں ان کی نسبت تنگ انڈرویئر پہننے والوں میں سپرم کی کوالٹی تقریباً اڑھائی گنا کم رہ جاتی ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے مردوں کی نسبت 24 سال سے کم عمر مردوں میں صحت مند اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کہیں زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا شادی میں تاخیر سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
ماں بننے والی اس خاتون کی اپنے بچے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی ایسی شکل کیوں ہوگئی؟ حقیقت جان کر آپ کا چہرہ بھی ایسا ہی ہوجائے گا 
پروفیسر پیسی نے جہاں مردوں کو تنگ انڈرویئر سے نجات پانے کا مشورہ دیا وہیں خواتین کو بھی تجویز دی کہ وہ صحت مند اولاد کے لئے جوان مرد سے شادی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے زائد عمر کے مرد سے شادی کی صورت میں بچوں میں شیزوفرینیا، آٹزم، ڈاﺅنز سنڈروم اور قد چھوٹا رہ جانے جیسے مسائل کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();