Recent Post

Sunday, June 5, 2016

ودیا بالن پاکستانی ڈراموں کے علاوہ فلموں کی بھی دلدادہ نکلیں

مبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی فلمیں بھی دیکھی ہیں جو کہ بہت اچھی ہیں۔ 


بھارتی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہیں کیونکہ ان ڈراموں کی کہانی بہت جاندار ہوتی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلمیں بھی دیھیں ہین، جن میں سے ""بول"" انیں بہت پسند آئی۔

ودیا بالن نے کہا کہ وہ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لیے دنیا میں کہیں بھی جاسکتی ہیں، پاکستان سے بھی انہیں فلموں کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ابھی انہوں نے اسے قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ فلموں کا اسکرپٹ ان کی نظر سے نہیں گزرا، فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار جلد ہی بھارت آئیں گے جو انہیں فلم کی کہانی اور کام کے حوالے سے آگاہ کریں گے

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();