اکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بےخوف ہو کر کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ ٹیم کی خامیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ان کے پاس مربوط منصوبہ بندی ہے تاہم وہ اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
'ہمیں ٹیم کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ ہم غلطیوں سے سیکھ کر بہترین ٹیم بن سکتے ہیں۔'
انھوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ٹیم کے کوچ کے حیثیت سے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 'میری انضمام الحق اور پی سی بی حکام کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ کوچ، کپتان، سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔'
پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔'
مکی آرتھر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
'عالمی سطح پر ٹیم کی درجہ بندی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے

0 comments:
Post a Comment