راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا، اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی بخشش فرمائے اور مرحوم کے خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔Follow
Gen Asim Bajwa ✔ @AsimBajwaISPR
With legendary Edhi sahib passing away not only Pakistan but the world will mourn the loss of a great human being.May he rest in peace-Ameen
12:12 AM - 9 Jul 2016
2,821 2,821 Retweets 5,765 5,765 likes
دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نےعبدالستار ایدھی کی وفات پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو انسانیت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے، ان کی سماجی اور فلاحی خدمات کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، عبدالستار ایدھی بلاشبہ غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے امید کی کرن تھے۔
ترجمان نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت اوردرجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کواس عظیم سانحہ پر اللہ تعالیٰ صبرواستقامت عطا فرمائے جب کہ معروف سماجی رہنما کی نماز جنازہ میں ایڈمرل ذکا اللہ بھی شرکت کریں گے۔

0 comments:
Post a Comment