لندن (نیوز ڈیسک) فیس بک نے رواں سال کے آغاز میں داعش کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کا آغاز کیا لیکن ایک برطانوی لڑکی انتہائی غیر متوقع طور پر اس آپریشن کی زد میں آ گئی ہے،جس کی وجہ محض یہ ہے کہ اس لڑکی کا نام آئسس ہے، جو کہ داعش کے انگریزی نام کا مخفف بھی ہے۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ آئسس تھامس کا تعلق برسٹل شہر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیر کے روز جب انہوں نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ میں لاگ ان کی کوشش کی تو انہیں میسج موصول ہوا کہ وہ اپنا نام تبدیل کریں۔ آئسس تھامس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا فیس بک اکاﺅنٹ کئی سال پہلے بنایا لیکن اب فیس بک انہیں لاگ ان کی اجازت نہیں دے رہی۔ انہیں موصول ہونے والے میسج میں کہا گیا ہے کہ آئسس نام رکھنے کی اجازت نہیں کیونکہ یہ فیس بک کی پالیسی کے خلاف ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی شناخت کا ثبوت بھی فیس بک کو پہنچایا ہے لیکن پھر بھی انہیں فیس بک کے استعمال کی اجازت نہیں مل رہی۔اضح رہے کہ آئسس (Isis) قدیم مصری دیومالاﺅں کی ایک دیوی کا نام ہے جسے ایک مثالی ماں اور بیوی قرار دیا جاتا تھا اور وہ فطرت اور جادو کی دیوی کے طور پر بھی مشہور تھی۔ مغربی ممالک میں لفظ آئسس کو خواتین کے نام کے طور پر مدتوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے مگر داعش کے ظہور کے بعد یہ لفظ دنیا میں خوف اور دہشت کی علامت بن چکا ہے اور اب اس کا استعمال نہ صرف مسائل کا باعث بنتا ہے بلکہ بعض اوقات خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
Saturday, July 2, 2016
Home »
دلچسپ و عجیب
» وہ لڑکی جسے فیس بک اس کے نام کی وجہ سے ویب سائٹ استعمال نہیں کرنے دیتی، ایسا کیا نام ہے؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں
وہ لڑکی جسے فیس بک اس کے نام کی وجہ سے ویب سائٹ استعمال نہیں کرنے دیتی، ایسا کیا نام ہے؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment