ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے صوبے ریاض کے گورنر نے بدھ کے روز مملکت کے پہلے اور سب سے بڑے "برف کے شہر" کا افتتاح کر دیا۔ ریاض شہر کے علاقے الربوہ میں العثیم مول میں بنائے گئے اس شہر کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے اور اس پر مجموعی طور پر 10 کروڑ ریال کے قریب لاگت آئی ہے۔برف کے اس شہر میں فی گھنٹہ 350 افراد کی گنجائش ہے۔ اس میں 12 مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں معلّق پل ، آئس سکیٹنگ ، سیڑھیوں اور رسیوں کے راستے ، چڑھنے کی دیواریں ، آئس بمپر کارز ، اسکائی زون اور مختلف لمبائی کی ڈھلوانیں شامل ہیں۔ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے باور کرایا ہے کہ مملکت میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت داخلی سیاحت کو سپورٹ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہے اور تمام لوگ ملک اور اس کے باسیوں کی خدمت کے واسطے مصروف عمل ہیں۔برف کے اس شہر میں دلچسپ اور مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کو منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
Saturday, July 16, 2016
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment