Home »
شوبز
» عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے نیا روپ دھار لیا
ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ""دنگل"" کی تشہیر کے لیے ""ریپر"" بن گئے۔بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ""دنگل"" میں پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں
جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو تک کا اضافہ کردیا تھا لیکن فلم کے لیے ہی انہیں اپنے وزن میں کمی کرنی پڑی تھی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی تاہم اب ایک بار پھر ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔
عامر خان فلم ""دنگل"" کی تشہیر کے لیے''ریپر'' بنے ہیں اوراسے ممبئی کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرلیا گیا ہے جب کہ گیت کو امیتابھ بھٹہ چاریا نے لکھا ہے اور پریتم نے موسیقی دی ہے ۔ اداکار عامر خان کے ""ریپر"" کے روپ کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جنہوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور ان تصاویر میں مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی عمر سے بھی کئی گنا کم نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عامرخان کی فلم ""دنگل"" رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();
0 comments:
Post a Comment