( روزنامہ 02 جولائی 2016)اینڈرائیڈ کی ہیکنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکار ڈ کرلیا گیا ۔کسپرسکی لیب نے ہیکنگ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے ،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں اینڈرائیڈ موبائل کی ہیکنگ میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جوکہ تشویشناک ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکنگ سے متعلق یہ رجحان برقرار رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل ہیکنگ کے بعد عام طور پر استعمال کنندہ سے سو سے لے کر دوسو ڈالر تک طلب کیے جاتے ہیں اور ہیکنگ کے حالیہ رجحان میں بھی یہ اضافہ اسلئے ہے کہ عام طور پر یوزر یہ رقم بطور تاوان ادا کردیتے ہیں ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کو آئی اوز کے موازنے میں ہیک زیادہ آسانی سے کیے جاسکتا ہے ۔ رپور ٹ میں اینڈرائیڈ یوز ر کو مزید تلقین کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی سوفٹ ویئر ڈاون لوڈ کرتے وقت احتیاط سے کام لیں اور اپنا ڈیٹا بیک اپ ہر وقت محفوظ رکھیں ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیٹا بیک اپ رکھنے کے بعد اگر آپکا اینڈرائیڈ ہیک ہوجاتا ہے تو کسی صورت بھی تاوان ادا نہیں کریں ۔
واضح رہے کہ عام طور پر کمپیوٹر کے ہیک ہوجانے کی صور ت میں سسٹم میں موجود تمام فائلز انکرپٹ ہوجاتی ہیں اور اسکے یوزر کو بذریعہ کمپیوٹر پیسوں کی ادائیگی کا پیغام دیا جاتا ہے اور بصورت دیگر فائلز کو ضائع کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ۔اگرچہ کہ ہیکر ز زیادہ تر فائلز انکرپٹ نہیں کرپاتے لیکن اسکرین محدود ہوجانے یا پاپ اپ پیغام کے ذریعے پیسوں کی ادائیگی کیلئے دھمکی تسلسل کے ساتھ جاری رہتی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کے ذریعے پیسوں کی ادائیگی بھی حالیہ رجحان میں اضافے کا سبب ہے ،لہذااسکے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہیکر ز کو اس حوالے سے رقم کسی صورت ادا نہ کی جائے ۔

0 comments:
Post a Comment