Recent Post

Saturday, August 27, 2016

جی 20کانفرنس:سکیوٹی خدشات کے باعث پاکستان سمیت 5ممالک کے شہریوں پرچینی شہر میں قیام پر پابندی


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی شہر میں پاکستانیوں سمیت پانچ ممالک کے شہریوںکے قیا م پر پابندی کی وجہ سامنے آگئی۔چینی اخبار نے بتایا ہے کہ گوانگ زو میں آئندہ ماہ چار اور پانچ ستمبر کو ہونے والی جی 20کانفرنس کے دوران سکیورٹی رسک کو کم سے کم کرنے کیلئے پاکستان سمیت پانچ ممالک کے شہریوں کے مقامی ہاسٹلز میں قیام پر پابندی لگا ئی گئی ہےاور یہ پابندی صرف ستمبر کے مہینے کے آخر تک عائد کی گئی ہے۔ 

شنگھائی لسٹ کے مطابق چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ژو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں۔رپورٹس کے مطا بق ان ہاسٹلز نے پابندی پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔انتظامیہ کے مطابق وہ شہر میں کسی قسم کی بدمزگی نہیں چاہتے۔ 

پابند ی کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان کے شہری شامل ہیں۔ مقامی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان ہاسٹلز کو قیام گاہیں فراہم کرنے سے روکا گیا ہے جو سستے سمجھے جاتے ہیں اور عموما 23ڈالر تک کا کرایہ وصول کرتے ہیں۔جب کہ ایسے ہوٹلوں کو رہائش گاہیں فراہم کرنے سے منع نہیں کیا گیا جوانتہائی مہنگے ہیں۔ 

ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گوانگ ڑو میں رواں ہفتے ہونے والے ڈیویلپمنٹ فورم اور ہانگ ڑو میں جی ٹوئنٹی سمٹ کی وجہ سے سکیورٹی سخت کی گئی ہے اور مذکورہ ہدایات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کا کہنا ہے کہ انہیں گوانگ ژو میں ایسی کسی ہدایات کے جاری ہونے کا علم نہیں ہے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();