انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صوبے غازی انتب میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 50 افراد جاں بحق اور سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی انتب کے خود کش حملہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی۔ حملے میں 50 افراد جاں بحق اور سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ہر طرف تباہی پھیل گئی ، جہاں چند لمحے قبل خوشیاں تھیں وہاں موت کا رقص نظر آیا۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں او ر زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا کام شروع کردیا۔مقامی ہسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی۔ حالیہ مہینوں میں ترکی میں اس سے پہلے بھی دہشتگردی کے کئی واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک کے حالات بھی کشیدہ ہیں۔
Sunday, August 21, 2016
Home »
انٹر نیشنل
» ترکی،شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ،50افراد جاں بحق
ترکی،شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ،50افراد جاں بحق
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment