Recent Post

Saturday, August 13, 2016

ملک بھر میں آج 70 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 70 واں یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےجب کہ اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جس میں تحریک آزادی کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ سمیت دیگر اہم شخصیات کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 


یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، نماز فجر كے بعد ملک كی خوشحالی، یكجہتی و استحكام، امت مسلہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی دیرینہ جدوجہد كی كامیابی كے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ 

جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد جب کہ لاہور میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوم آزادی كے حوالے سے پرچم كشائی كی تقریب كنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدرمملكت ممنوں حسین مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ 

قبل ازیں رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کرکے آزادی کے دن کو خوش آمدید کہا گیا۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، اس موقع پر موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں میں سوار منچلوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے جب کہ بیشتر افراد نے اپنی گاڑیوں کو بھی قومی پرچم سے سجا رکھا تھا۔ بچوں اور بڑوں نے جشن آزادی کی خوشی میں سبز رنگ کے لباس زیب تن کررکھے تھے جب کہ بچوں نے خصوصی طور پر چہروں پر قومی پرچم بنائے ہوئے تھے اور اپنی خوشی کا اظہار کررہے تھے۔ 

یوم آزادی پر اسلام آباد سمیت اہم شہروں میں تمام اہم سركاری اور نجی عمارتوں شاہراؤں، چوراہوں كو برقی قمقموں، قومی پرچموں، قومی رہنماوں كی تصاویروں، بینرز اورجھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ 

دوسری جانب یوم آزادی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت اہم شہروں میں موبائل فون سروس بند دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 40 شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سبی، سرگودھا اور سکھر سمیت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی موبائل فون سروس معطل رہے گی

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();