رپورٹ کے مطابق اس فون میں بلیک بیری کے مشہور کی بورڈ کی بجائے5.2انچ ٹچ سکرین نصب کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس میں سنیپ ڈریگن 617پروسیسر، 3جی بی ریم (RAM) اور 16جی بی سٹوریج یا میموری رکھی گئی ہے۔ اس کی سٹوریج کومائیکروایس ڈی کارڈ کے ذریعے 2ٹیرا بائٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔بلیک بیری کے اس DTEK50ماڈل میں 13میگا پکسل آٹو فوکس ریئر کیمرہ اور 8میگاپکسل فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ اس کی بیٹری 2610ملی امپیئر آور(mAh)طاقت کی حامل ہے۔یہ فون برطانیہ کی مارکیٹ میں آج سے 275پاﺅنڈ (تقریباً 37ہزار 864روپے) میں دستیاب ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلیک بیری جلد دو مزید اینڈرائیڈ سمارٹ فون بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ان ماڈلز کے کوڈ نام آرگون (Argon)اور مرکری(Mercury)ہیں۔ بلیک بیری نے اینڈرائیڈ تو متعارف کروا دیا ہے مگر پاکستانی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے کیونکہ بلیک بیری دسمبر 2015ءمیں پاکستان میں اپنی سروس بند کر چکی ہے۔ پاکستانی حکومت نے بلیک بیری سے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی مانگی تھی جس سے انکار پر اسے اپنی سروس بند کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔
Monday, August 1, 2016
Home »
سائنس و ٹیکنالوجی
» بلیک بیری کی دھماکے دار واپسی، پہلی مرتبہ اینڈرائڈ سمارٹ فون متعارف کروادیا، ایک خصوصیت ایسی کہ آپ کا دل کرے گا ابھی خرید لیں
بلیک بیری کی دھماکے دار واپسی، پہلی مرتبہ اینڈرائڈ سمارٹ فون متعارف کروادیا، ایک خصوصیت ایسی کہ آپ کا دل کرے گا ابھی خرید لیں
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment