Recent Post

Thursday, August 11, 2016

جانی بیرسٹو آؤٹ، پاکستان کی چھٹی کامیابی


انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر203 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے کھلاڑی جانی بیرسٹو تھے جو 55 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
                                      

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں الیسٹر کک، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیمز ونس، گیری بیلنس اور جانی بیرسٹو شامل ہیں۔ 

معین علی اور جانی بیرسٹو کی شراکت میں 93 رنز بنے۔ جانی بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس ووکس میدان میں اترے ہیں۔ 


پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پہلے بولنگ سپیل میں انتہائی تیز رفتاری سے گیندیں کرائیں اور ابھی تک تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ وہاب ریاض کی گیند پر ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ الیسٹر کک کو اس وقت پہلی زندگی ملی جب پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے وہاب ریاض کی گیند پر ان کیچ ڈراپ کر دیا لیکن الیسٹر کک اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور میں سہیل خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 

انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جو صرف چھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے پر جو روٹ بیٹنگ کے لیےمیدان میں اترے۔ جو روٹ 26 کے انفرادی پر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 



انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کےخیال میں فیلڈر نے گیند کو زمین پر لگنے کے بعد کیچ کیا لیکن آن فیلڈ امپائر نے انھیں کیچ آؤٹ قراردیا۔ جب امپائر تھرڈ سے صاف کیچ پکڑنے کی تصدیق کی کوشش گئی تو صرف ایک زویے کی فٹیج موجود تھی اور اس طرح تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایلکس ہیلز سر ہلاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔ 

میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

ماہرین کے مطابق پہلی اننگز میں پاکستانی فاسٹ بولروں کے پچ سے مدد مل سکتی ہے لیکن میچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ مشکل ہوگی۔ 

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہے اور 25 سالہ آل راؤنڈر افتخار احمد اور وہاب ریاض کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

افتخار احمد نے محمد حفیظ کی جگہ لی ہے جو بلے بازی کے شعبے میں متاثر کن کاکردگی دکھانے میں ناکام رہے جبکہ غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث وہ پہلے ہی بولنگ کروانے سے قاصر ہیں۔ 

                                                                                     وہاب ریاض راحت علی کی جگہ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ 

انگلینڈ نے اس میچ میں وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی تھی۔ 

یہ دسواں موقع ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں اوول کے میدان پر مدِمقابل ہیں۔ 

اس میدان میں ماضی میں پاکستان کا ریکارڈ بہتر رہا ہے اور اس نے ماضی میں کھیلے گئے نو میچوں میں سے چار میچ جیتے ہیں، تین میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ دو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔ 

پاکستان کے لیے اس سیریز کو برابر کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ انگلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آنے کے لیے یہ میچ لازماً جیتنا ہوگا۔ 

اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے اور لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں 75 رنز سے شکست کھانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا اظہار کیا ہے اور اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں 330 رنز اور ایجبسٹن میں 141 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے                                           

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();