ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی مفتی شیخ عبداللہ المانی نے کہاہے کہ بیوی کو ہرگز اپنے شوہر پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے حتیٰ کہ اپنے دفاع میں بھی نہیں جبکہ اسلام میں اس طرح کے اقدام کو ناپسند کیا جاتاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی شیخ عبداللہ المانی جو کہ سعودی عرب کی سات رکنی سپریم سکالر کمیٹی کے ممبر ہیں ،انہو ںنے کہاہے کہ بیوی کو اپنے شوہر پر ہرگز ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اپنے دفاع میں بھی ایسا نہیں کر سکتیں ۔ان کا کہناتھا کہ اپنے شوہر کو پیٹنے سے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے بلکہ اس کیلئے باہمی تعاون اور محبت کی ضرورت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ تشدد شادی شدہ زندگی کو تباہ کردیتاہے اور کامیاب شادی کیلئے آپس میں محبت اور نرمی ہونی چاہیے ۔
0 comments:
Post a Comment