ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس مقابلوں میںکنگروز نے میڈلز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پہلے دن آسٹریلیا 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے دن کے اختتام پر 12 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا آسٹریلیا نے 2 طلائی کے تمغے حاصل کئے۔ آسٹریلیا کے میک ہارٹن نے تیراکی میں مردوں کے 400 میٹر کے فری اسٹائل مقابلوں میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ آسٹریلیا نے دوسرا طلائی تمغہ خواتین کی فری سٹائل تیراکی میں حاصل کیا۔ ہنگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے ، امریکہ تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اورجاپان پانچویں نمبر پر ہے ۔ میزبان برازیل کو ابھی کوئی طلائی تمغہ نہیں مل سکا ہے۔ ویت نام کے ون شوانگ ہوانگ نے 10 میٹر ایئر پسٹل زمرے میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا واضح رہے کہ یہ تمغہ ویت نام کا اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہے۔روس نے اپنا پہلا طلائی تمغہ جوڈو میں حاصل کیا جبکہ بیلجیئم کے گریگ وون اورمیئٹ نے مردوں کی سائیکل روڈ ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔واضح رہے کہ ریو اولمپکس میں 205ممالک کے10500سے زائد اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں

0 comments:
Post a Comment