دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)د بئی میں آسٹریلیا اور برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے ایک شخص کو اپنے فیس بک پیج پر افغان مہاجرین کے لئے چندہ مہم مہنگی پڑ گئی ۔ حکام نے اسے پکڑ کر ایک سال کے لئے جیل میں ڈال دیا ہے۔
"گارڈین"کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ رچرڈ نامی شخص کو اٹھائیس جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا جسے گزشتہ روز اجازت کے بغیر چندہ مانگنے کے نئے قانون کے تحت ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔اپنے فیس بک پیج پر سکاٹ نے مہاجرکیمپ میں مقیم افغان مہاجرین کو کمبل اور گرم کپڑوں کی فراہمی کے لئے چندے کی اپیل کی تھی۔چار سال پہلے اس کیمپ میں کم از کم سو بچے سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے۔ بیوی بچوں کے ہمراہ دبئی میں مقیم رچرڈ کوایک لاکھ درھم جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس نافذ کئے گئے قانون کے تحت مجاز حکام کی اجازت کے بغیر چندہ مانگنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رچرڈ کی والدہ نے کہا کہ ان کا بیٹا افغان مہاجرین کی حالت زار میں بہتری چاہتا تھا۔
رچرڈ کی بیوی کے مطابق اس نے ایک ہفتہ پہلے تھانے میں اپنے شوہر سے ملاقات کی تھی اور اسے کچھ کپڑے اور رقم پہنچائی تھی۔

0 comments:
Post a Comment