Recent Post

Friday, September 2, 2016

ازبک صدر اسلام کریموف طویل علالت کے بعد چل بسے


تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک) ازبکستان کے صدراسلام کریموف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ 


نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ازبکستان کے صدر اسلام کریموف جو کہ شدید علیل تھے،طویل علالت کے بعددارفانی سے کوچ کر گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تین ازبک سفارتی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ 78سالہ لیڈر بغیر کوئی مضبوط جانشین دیئے انتقال کرگئے ہیں ۔ 

قبل ازیں ازبکستان میں مقامی میڈیا پر چلنے والے حکومتی بیان میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے بیمار صدر اسلام کریموف کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ان کی بیٹی نے بتایاتھا کہ انھیں برین ہیمرج ہوا ہے۔فالج کے دورے کے بعداسلام کریموف کو ہفتے کے روز ہسپتال داخل کروایا گی لیکن زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔حکومت کے مطابق ان کی حالت 24 گھنٹوں میں خراب تر ہوتی گئی۔حزب اختلاف نے کہا ہے کہ 78 سالہ صدر کریموف انتقال کر چکے ہیں۔بی بی سی کے مطابق ماضی میں بھی ازبک صدر کی صحت کے مسائل کو ریاستی راز کی طرح چھپایا گیا

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();