Recent Post

Monday, June 20, 2016

وہ آدمی جو بیگم کو بغیر بتائے چپکے سے 18 بچوں کا باپ بن گیا، ایسا طریقہ اپنایا کہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں سکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی شدہ لوگ بخوبی جانتے ہوں گے کہ کوئی آدمی بیوی سے چھپ کر سانس نہیں لے سکتا مگر آپ جان کر حیران ہوں گے کہ امریکہ میں ایک شخص اپنی بیوی کو بتائے بغیر چپکے سے 18بچوں کاباپ بن گیاہے۔ گزشتہ دنوں جب اس کی واردات کا بھانڈہ پھوٹا تو اس کی بیوی کو زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ جب شادی کے 10سال بعد اس خاتون پر منکشف ہوا کہ اس کا شوہراپنے تین بچوں کے علاوہ دو نہیں، چار نہیں بلکہ پورے 18بچوں کا باپ ہے۔ مگر اس کے شوہر نے مزید کوئی بھی شادی نہیں کی تھی بلکہ وہ ایک سپرم ڈونر تھا اور اب تک ڈیڑھ درجن خواتین کو اپنے سپرمز دے چکا تھا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس 40سالہ شخص کا نام ایری نیجل (Ari Nagel)ہے جو نیویارک کے کنگزبرگ کمیونٹی کالج میں ریاضی کا پروفیسر ہے۔ ایری گزشتہ ایک عشرے سے شادی نہ کرنے کی خواہش مند اور ہم جنس پرست خواتین کو سپرمز عطیہ کر رہا ہے اور تاحال یہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خواتین سے اس کے 18بچے ہیں جبکہ 3بچے خود اس کے اپنی بیوی سے ہیں۔ اس طرح اب تک وہ 21بچوں کا باپ بن چکا ہے جبکہ اس کے عطیہ کردہ سپرم سے ایک خاتون ماں بننے کے مراحل میں ہے جس کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس کے بعد ایری 22بچوں کا باپ بن جائے گا۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی سب سے ڈراﺅنی فلم؟ بھارتی سینما میں ڈراﺅنی فلم دیکھتا شہری جان کی بازی ہی ہارگیا، کیا آپ اسے دیکھنے کی جرأت کریں گے؟
رپورٹ کے مطابق ایری کا کہنا ہے کہ ”جب سے میری بیوی کو معلوم ہوا ہے کہ میں دیگر خواتین کو سپرمز عطیہ کرتا آ رہا ہوں وہ شدید طیش میں ہے اور مجھ پر چیختی چلاتی ہے۔وہ میرے دیگر بچوں کے انکشاف پر قطعاً خوش نہیں ہے لیکن وہ اس چیز کو برداشت کر رہی ہے۔“ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایری کی اہلیہ روزینی(Roxanne)کا کہنا تھا کہ ”میرے پاس اس معاملے پر کہنے کو کچھ نہیں، جو ہو چکا سو ہو چکا۔ میں صرف اتنا سوچتی ہوں کہ ایری نے ان خواتین کو کیوں اپنے سپرمز کا حق دار سمجھا، مجھے کیوں نہیں۔“رپورٹ کے مطابق ایری نے ان تمام خواتین کو مفت اپنے سپرمز دیئے لیکن ان میں سے 5خواتین نے بعد میں ایری پر بچے کے اخراجات کے لیے مقدمہ دائر کر دیا۔ ایری اپنے ان کئی بچوں سے ہر ہفتے ملتا بھی ہے لیکن کئی ایسے ہیں جنہیں اس سے آج تک دیکھا بھی نہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();