Recent Post

Tuesday, June 21, 2016

سلمان خان کا ایک بیان جس کے بعد خواتین ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئیں ، والد کو معافی مانگنا پڑی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی آنیوالی فلم  سے متعلق اپنے ایک متنازعہ تبصرے کی وجہ مشکل میں پھنس گئے۔ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا ’جب میں شوٹنگ کے بعد اکھاڑے سے باہر نکلتا تھا تو جنسی زیادتی کا شکار عورت کی طرح محسوس کرتا تھا۔ میں سیدھا نہیں چل پاتا تھا۔‘
سلمان جو کہ اس فلم میں پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں کا کہنا تھا کہ ’6 گھنٹے کی شوٹنگ کے دوران اٹھانا اور پٹخنا چلتا رہا تھا۔ یہ بہت مشکل تھا۔ مجھے 120 کلو کے آدمی کو دس مرتبہ اٹھانا پڑتا اور وہ بھی دس مختلف زاویوں سے۔‘
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سلمان خان کے اس بیان پر خواتین میں ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا۔پہلے پہل تو انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خوب برا بھلا کہا گیا بعد ازاں بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد سپر سٹار کے گھر کے باہرپہنچ گئی اور احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے والدسلیم خان نے اپنے بیٹے کے متنازعہ بیان پرمعافی مانگی ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلمان کے بیان پر شدید تنقید کی گئی۔صحافی راہل کنول نے ٹویٹر پر لکھا، ’سلمان خان کو اپنا منہ سی لینا چاہیے۔ جب بھی وہ بولتے ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ریپ سے موازنہ بہت ہی مایوس کن بات ہے۔‘
پروفیسر اے جی ایئر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’سلطان کے بارے میں ایک انٹرویو میں سلمان خان نے جو ریپ سے موازنہ کیا ہے، اس سے ان کی سوچ اور عورتوں کے بارے میں بے حسی واضح ہوتی ہے۔‘

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();