Recent Post

Wednesday, June 15, 2016

کھدائی کے دوران مزدور کو زمین میں 2 ہزار سال قبل دبائی گئی ایسی چیز مل گئی جو آج بھی کھانے کے قابل ہے، ایسی کیا چیز ہوسکتی ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرات ہوگی

ڈبلن (نیوز ڈیسک) قدیم دور کی اشیاءکا دریافت ہونا کوئی عجب بات نہیں ہے لیکن شمالی آئرلینڈ میں ایک مزدور کو ملنے والی دو ہزار سال پرانی چیز ضرور انتہائی حیرت انگیز ہے کیونکہ یہ آج بھی کھانے کے قابل ہے۔ 
ڈیلی میل کے مطابق جیک کانوے نامی لکڑہارا ڈریک راتھ کے علاقے میں کام کررہا تھا کہ اسے دلدلی زمین میں دبا ایک نرم و ملائم ڈھیلا ملا جس میں سے مکھن جیسی خوشبو آرہی تھی۔ جیک نے یہ عجیب وغریب چیز کاون کاﺅنٹی میوزیم کے حوالے کردی جہاں سے اسے کاربن ڈیٹنگ کے لئے نیشنل میوزیم بھیج دیا گیا۔ نیشنل میوزیم میں جب اس شے کا تجزیہ اور کاربن ڈیٹنگ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ مکھن ہی تھا، جو 2ہزار سال قبل نباتاتی دلدل میں دبایا گیا تھا۔
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان میں سونے کی سب سے بڑی کان میں کتنے کھربوں کا سونا ہے اور یہ کہاں واقعہ ہے؟ وہ بات جسے جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی 
کاون کاﺅنٹی میوزیم کی کیوریٹر سوینا ڈون ہوئی نے بتایا کہ اس میں سے واقعی مکھن جیسی خوشبو آرہی تھی۔ ان کا کہنا تھا ”جب میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے تھاما تو میرے ہاتھوں سے بھی مکھن کی خوشبو آنے لگی۔ “ ماہرین نے اس مکھن کے تجزیے کے بعد مزید حیرت انگیز انکشاف کیا کہ یہ ابھی بھی کھانے کے قابل ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تجویز نہیں دیں گے کہ کوئی اسے کھائے۔ 
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نباتاتی دلدل کے مخصوص ماحول میں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اور اس کے اندر دبائی گئی اشیاءہزاروں سال تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔ اس طرح کی مثالیں پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();