Recent Post

Wednesday, June 15, 2016

ماں کی عمر کتنی ہو تو صحت مند بچے کی پیدائش کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین نے واضح جواب دے دیا، والدین کیلئے مفید ترین مشورہ

لندن (نیوز ڈیسک) ہر کام کے لئے ایک موزوں وقت ہوتا ہے اور اسی طرح صحتڈاکٹر گلیان نے ناصرف خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ عین جوانی کی عمر میں اولاد پیدا کریں بلکہ انہیں خبردار بھی کیا کہ ہالی ووڈ کی فلم سٹار خواتین کی مثالوں سے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ ہالی ووڈ کی متعدد حسینائیں 40 سال کی عمر کے بعد بچوں کو جنم دے کر دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ قدرتی طریقہ سے حاملہ ہوئیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے بیضے کی بجائے کسی کے عطیہ کئے ہوئے بیضے سے بچہ پیدا کرتی ہیں، اور یوں عام خواتین کو گمراہ کرتی ہیں۔مند اولاد کی پیدائش کے لئے بھی ایک موزوں ترین عمر ہوتی ہے۔ برطانیہ کی مشہور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر گلیان لاک ووڈ نے بتایا ہے کہ خواتین کی فرٹیلیٹی 25 سال کی عمر میں عروج پر ہوتی ہے لہٰذا اولاد پیدا کرنے کے لئے یہی موزوں ترین وقت ہے ، کیونکہ اس کے بعد ذرخیزی میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر گلیان کہتی ہیں کہ 25 سال کی عمر میں ناصرف خواتین کی افزائش نسل کی صلاحیتیں عروج پر ہوتی ہیں بلکہ اسقاط حمل اور بچے میں ڈاﺅنز سنڈروم جیسی جینیاتی بیماریوں کا خدشہ بھی کم ترین سطح پر ہوتا ہے۔ چلتن ہیم سائنس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل مصنوعی طریقوں سے خوبصورتی میں اضافے کی سہولت دستیاب ہوچکی ہے اور 40 سال کی خواتین بھی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہیں، لیکن وہ بھول جاتی ہیں کہ اندر سے ان کی عمر مسلسل بڑھ رہی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے پر حاملہ ہونے کا امکان 5فیصد رہ جاتا ہے جبکہ اسقاط حمل کا خدشہ 40 فیصد ہو جاتا ہے
          

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();