پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ محمد علی میں ناقابل شکست ہونے کی خود اعتمادی انھوں نے آج تک کسی دوسرے باکسر میں نہیں دیکھی۔
بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹریو میں سابق لائٹ ویٹ عالمی چیمپئین کا کہنا تھا کہ وہ محمد علی ہی تھے جن کی باکسنگ رنگ میں آمد اور پے در پے فتوحات سے یہ کھیل بےانتہا مقبول ہوا۔
خیال رہے کہ عظیم باکسر محمد علی گذشتہ جمعے 74 سال کی عمر میں چل بسے تھے اور ان کی آخری رسومات جمعے کو امریکی ریاست کینٹکی میں ان کے آبائی شہر لوئی ول میں ادا کی جا رہی ہیں اور دعائیہ تقریب میں محمد علی کے ہزاروں مداح شرکت کر رہے ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ انھیں زندگی میں دو بار محمد علی ملنے کا شرف حاصل ہوا اور انھیں قریب سے دیکھنے نے ان کان کے بقول محمد علی کی شخصیت اور کرشمہ ایسا تھا کہ لوگ ان کی طرف کھنچے چلے آتے تھے۔
عامر خان کا جو آج تک محمد علی کی فائٹس دیکھتے ہیں، کہنا تھا کہ محمد علی کی زندگی کے کئی پہلو ہیں، جہاں تک ان کی باکسنگ کا تعلق ہے تو انھوں نے اپنے کریئر بہت سی ناممکن فتوحات حاصل کیں۔
’وہ جب سونی لسٹن سے مدمقابل تھے تو انھیں کوئی گھاس تک نہیں ڈال رہا تھا۔ یہی توقع کی جا رہی تھی کہ لسٹن محمد علی کو باکسنگ رنگ میں تباہ کر دیں گے۔ لیکن انھوں نے لسٹن کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔‘
عامر خان کے بقول جارج فورمین کے خلاف ناقابل یقین فتح اور جو فریزر اور کن نوٹون کے خلاف ان کی شاندار فائٹس باکسنگ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔ے اعتماد میں بےحد اضافہ کیا۔

0 comments:
Post a Comment