سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) اس وقت آرٹی فیشل انٹیلی جینس ( AI)کے ذریعے دنیا میں کئی کام کئے جارہے ہیں جن میں خودکار کالنگ مشین شامل ہیں جو بغیر کسی انسانی مدد کے لوگوں کو گائیڈ کرتی ہیں لیکن اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے موجد اینڈی ریوبن کا کہناہے کہ AIکا ایک وقت آنے والا ہے جب آپس میں کونیکٹ ہر ڈیوائس کو یہ کنٹرول کیا کریں گے اور ایک وقت ایسا بھی آئے گا دنیا کا نظام روبوٹس کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔اس نے ایک تھیوری دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ AIاور کوانٹم کمپیوٹنگ(کمپیوٹنگ اک انتہائی تیز نظام) کو اگر آپس میں ملادیا جائے تو ایک ایسی چیز بنے گی جو دنیا کی ہر ڈیوائس کو کنٹرول کرسکے گی۔وہ کہتاہے کہ انسانوں کے ہاتھوں کئے جانے والے کام بہت جلد ان روبوٹس کے ہاتھ میں چلے جائیں یا یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ کئی شعبوں میں نوکریاں ختم ہوجائیں گی۔اینڈی ریوبن نے اس تھیوری کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 300ملین ڈالر فنڈ میں بھی دیا ہے۔اس کی کئی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کوانٹم کمپیوٹنگ پر کام کررہی ہے جو اس طرح کے پروسیسنگ پراسس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وجہ پروسیسنگ کا عمل اس قدر تیز ہوجائے گا کئی شعبوں میں انقلاب برپاہوجائے گا اور روبوٹس کی مدد سے کئی کام لیے جاسکیں گے۔
Sunday, June 19, 2016
Home »
سائنس و ٹیکنالوجی
» اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ایجاد کرنے والے شخص نے کمپیوٹروں کے مستقبل کے بارے میں ایسی پیشنگوئی کردی کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ایجاد کرنے والے شخص نے کمپیوٹروں کے مستقبل کے بارے میں ایسی پیشنگوئی کردی کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment