Recent Post

Sunday, June 19, 2016

خاتون بازار سے مرغی لائی میز پر رکھتے ہی ایسی چیز برآمد کہ آپ مرغی لینے سے گھبراجائیں گے

بیونس ایئریز(مانیٹرنگ ڈیسک)برائلر مرغی کا گوشت آج کل سب سے زیادہ کھایا جائے والا گوشت ہے۔ گزشتہ دنوں جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ایک خاتون نے سپرمارکیٹ سے ایک مرغی خریدی۔ جب اس نے گھر لیجا کر اس کی صفائی کرنی شروع کی تو اندر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ جان کر آپ بھی چکن کھانا چھوڑ دیں گے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے جب گھر جا کر مرغی کو شاپنگ بیگ سے نکالا تو اسے معلوم ہوا کہ مرغی گلی سڑی تھی اور اس کا اندرونی حصہ بالکل سیاہ ہو چکا تھا۔ خاتون نے اس کی صفائی کرنا چاہی۔ جب اس نے گوشت کے سیاہ حصے کو اتارنے کی کوشش کی تو اندر سے ایک بڑے سائز کا کیڑا (Worm)بل کھاتا ہوا باہر نکل آیا۔ خاتون نے واقعے کی انتہائی ناگوار گزرنے والی ویڈیو یو ٹیوب پر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ہزاروں انٹرنیٹ صارفین چکن کی طرف سے اپنا دل کھٹا کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اس ویڈیو کو 15ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();