انقرہ (نیوز ڈیسک) لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی درجنوں عالیشان محلات اور ڈھیروں زر و جواہرات کے مالک تھے مگر بہار عرب کا ہنگامہ برپاہوا تو ایک ہجوم نے انہیں سربازار بیچارگی کی موت ماردیا۔ معمر قذافی کے محل ویران ہوگئے اور ان کے زروجواہرات لوٹ لئے گئے۔ لوٹ کے مال میں ان کا پسندیدہ ترین انتہائی قیمتی خنجر بھی تھا جسے ہاتھی دانت سے بنایا گیا تھا اور اس پر دنیا کے قیمتی ترین ہیرے جڑے تھے۔ یہ نادر فن پارہ حیران کن طور پر استنبول کے ایک امیر کبیر بزنس مین کے گھر پر مارے گئے چھاپے میں برآمد کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کا وہ پراسرار شہر جس میں سینکڑوں غاریں کس نے اور کیوں تعمیر کر رکھی ہیں؟ جواب آپ کو حیران کر دے گا
ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اندولو نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ قیمتی خنجر معمر قذافی کے محل سے لوٹا گیا اور پھر اسے ترک بزنس مین نے 46 لاکھ ڈالر (تقریباً 46کروڑ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔ یہ بزنس مین اب اسے ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 1ارب پاکستانی روپے) میں ایک سعودی تاجر کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس کو خبر ہوگئی۔
نایاب خنجر پر زمرد، فیروزہ اور ہیرے جڑے ہیں۔ اندولو نیوز ایجنسی نے اس فن پارے کی ایک تصویر بھی شائع کی ہے جس میں یہ ہاتھی دانت کے سٹینڈ پر رکھا نظر آتا ہے جبکہ اس کے دائیں بائیں ہاتھی دانت سے بنے دو سفید شیر کھڑے نظر آتے ہیں۔ ماہرین نوادرات نے اسے اپنی نوعیت کا قیمتی ترین فن پارہ قرار دیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment