Recent Post

Wednesday, June 15, 2016

شکستوں سے چور سری لنکا کوکل ڈارک ہارس آئر لینڈ کا سامنا

ڈبلن(نیوز ڈیسک) دورہ انگلینڈ میں پے در پے شکستیں کھانے کے بعد سری لنکا کی ٹیم دو ون ڈیز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ پہنچ چکی ہے جہاں کل وہ پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔سری لنکا کو اب تک انگلینڈ کے دورے میں ایک بھی فتح حاصل نہیں ہو سکی۔دوسری طرف آئرلینڈ کو کرکٹ کی دنیا میں ڈارک ہارس سمجھا جاتا ہے۔اس ٹیم کی قیادت ولیم پورٹر فیلڈ کر رہے ہیں جو ایک اچھے بلے باز ہیں۔ اس ٹیم میں اوبرائن برادرز اور ایڈی جوائس بھی شامل ہیں۔سری لنکا کی ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوز کر رہے ہیں ۔ ٹیم میں چندیمل، معروف، پریرا اور تھرنگا جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیم کو دلشان اور ملنگا کی خدمات حاصل نہیں جس سے ان کو نقصان ہو سکتا ہے

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();