Recent Post

Sunday, June 19, 2016

فیس بک میں چھپی وہ خفیہ مگر انتہائی دلچسپ گیم جسے آپ ذرا بھی بور ہوئے بغیر مسلسل گھنٹوں کھیل سکتے ہیں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں فٹبال کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے فیس بک نے ایک خفیہ گیم رکھ دی ہے۔جب بھی آپ بور ہوں یا فیس بک استعمال کرتے ہوئے تھک جائیں تو اس گیم سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔یہ گیم فیس بک کے میسنجر میں رکھی گئی ہے،اس گیم کو شروع کرنے کے لئے آپکو موبائل سکرین پر نظر آنے والے فٹ بال کو دبانا ہے۔تاہم اس مقصد کے لئے آپ کو اپنے میسنجر کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور فٹ بال کی ایموجی اپنے دوستوں کو بھیجنی ہوگی۔جب ایک بار میسج چلاجائے تو فٹ بال کو دبائیں اور کھیل شروع کریں۔اس گیم میں شریک تمام کھلاڑیوں کو اپنا اپنا فٹ بال ہوا میں رکھنا ہے،سننے میں یہ آسان معلوم ہوتا ہے لیکن جب آپ کھیلیں گے تو کافی محنت کرنی ہوگی۔جو کھلاڑی گیند کو سب سے زیادہ فضا میں بلند رکھے گا وہی فاتح قرار پائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();