یویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ فیس بک آپ صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے اور پھر اس کے مطابق ان کی "وال"پر اشتہارات آویزاں کرتا ہے، یعنی فیس بک صارف کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسے اشتہارات دکھاتا ہے۔ اب فیس بک نے اپنی سیٹنگز میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے جس میں کمپنی نے صارفین کو اختیار دے دیا ہے کہ آیا کمپنی ان کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے انہیں ان کے رجحان کے مطابق اشتہار دکھائے یا نہ دکھائے۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق سیٹنگز میں یہ تبدیلی فیس بک کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ "وہ ایسے اشتہارات بنائے گا جولوگوں کے رجحان کے مطابق ازخود پورے انٹرنیٹ پر لوگوں کو تلاش کریں گے اور جس شخص کا رجحان اس اشتہار کے مطابق ہو گا اس کے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اس کے لیے کسی کا فیس بک پر اکاﺅنٹ ہونا بھی ضروری نہیں۔ "
فیس بک آپ کے موبائل کے ذریعے آپ کے منہ سے نکلا ہر لفظ واضح طور پر سن رہا ہے، اس سے بچا کس طرح جاسکتا ہے؟ طریقہ جانئے
کمپنی کا کہنا تھا کہ "صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اشتہارات کی اس سراغ رسانی کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔ یعنی اگرکوئی صارف نہیں چاہتا کہ فیس بک اشتہارات دکھانے میں اس کا ڈیٹا استعمال کرے تو وہ اپنی سیٹنگز میں جا کر ٹریکنگ کو آف کر سکتا ہے۔آپ بھی اگر چاہتے ہیں فیس بک آپ کو ٹریک نہ کرے تو آپ فیس بک کے ایڈ سیٹنگز پیج (Ad Seattings Page) پر جا کر اسے آف کر سکتے ہیں۔تفصیل کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس آپشن کو آف کرنے کے لیے فیس بک کی سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں بائیں طرف ایک کالم میں مختلف کیٹیگریز لکھی ہوں گی۔ ان میں ایڈورٹس(Adverts)پر کلک کریں۔ اب مین سکرین پر جتنے بھی آپشن نظر آئیں ان سب کو یس(Yes) سے نو(No) کر دیں۔ اب فیس بک آپ کا ڈیٹا اشتہارات دکھانے میں استعمال نہیں کرے گ
Sunday, June 5, 2016
Home »
» فیس بک میں بڑی اور ’خطرناک‘ تبدیلی، آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ بعد میں نہ کہیے گا خبر نہیں ہوئی
فیس بک میں بڑی اور ’خطرناک‘ تبدیلی، آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ بعد میں نہ کہیے گا خبر نہیں ہوئی
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();
0 comments:
Post a Comment