Recent Post

Friday, June 17, 2016

مسافر طیارے کے ٹیک آف کے دوران پائلٹ نے کاک پٹ کی کھڑکی کی جانب دیکھا تو ایسی چیز نظر آگئی کہ خوف میں ڈوب گیا، فوری طیارے کو بریک لگادی کیونکہ۔۔


    ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے کئی طرح کے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں اور جہاز کے ہر حصے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ائیر عریبیہ کا ایک طیارہ ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ کے رن وے پر ٹیک آف کے لئے دوڑ رہا تھا تو انکشاف ہوا کہ کاک پٹ کا شیشہ کھلارہ گیا تھا۔ 
    اخبار ڈیلی میل کے مطابق ائیربس A320 طیارہ رن وے پر پوری رفتار سے دوڑ رہا تھا کہ پائلٹوں کو غیر معمولی ارتعاش اور کاک پٹ میں ہوا داخل ہونے کا احساس ہوا۔ کپتان کی نظر کاک پٹ کے کھلے شیشے پر پڑی تو عین آخری لمحے پر ٹیک آف منسوخ کردیا گیا اور طیارہ رن وے پر 3ہزار فٹ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد رک گیا۔
    دوران پرواز ان ائیرہوسٹسز کی یہ حالت کس نے کردی؟ حقیقت جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے 
    ایک سینئر پائلٹ نے اس افسوسناک واقعے کے بارے میں ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ذمہ داری مکمل طور پر فضائی عملے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڑان بھرنے سے پہلے طیارے کی تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ایک مخصوص چیک لسٹ میں موجود تمام باتوں کو بار بار کنفرم کیا جاتا ہے تاکہ غلطی کا امکان نہ رہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اس کے باوجود کاک پٹ کا شیشہ کھلا رہ گیا تھا۔ سینئر پائلٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیک آف منسوخ کرکے درست فیصلہ کیا گیا کیونکہ طیارہ فضا میں بلند ہوجاتا تو ارتعاش اور شور میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا جس کا نتیجہ تباہ کن ثابت ہوسکتا تھا۔ طیارے کے رکنے کے جلد ہی بعد مسئلہ حل کرلیا گیا اور 15منٹ کی تاخیر کے بعد یہ پرواز مراکش کے لئے روانہ ہو گئی۔

    0 comments:

    Post a Comment

    '; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();