مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) 60 سالہ عرب شہری کوبھارتی لڑکی سے شادی ایسی مہنگی پڑی کہ وہ بھارت میں پھنس کر رہ گیا۔گلف نیوز کے مطابق اومان سے تعلق رکھنے والے ایک ساٹھ سالہ شخص المدسری کوبھارت میں کم سن لڑکی سے شادی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جہاں اسے ضمانت کے بعد رہائی تو ملی لیکن دوسال کے لئے گھر میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
المدسری کے بیٹے سلیم نے اس کے باپ کی کم عمر لڑکی سے شادی کی خبروں کی تردید کی ہے اور ایسی دستاویزات پیش کی ہیں جس میں لڑکی کی عمر بیس سال بتائی گئی ہے۔
بھارتی حکام کی سست کارکردگی پر برہم ہو کر سلیم نے اومانی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اپنی مداخلت سے المدسری کی رہائی ممکن بنائیں جس کے بعد اومان کے حکام نے اپنے شہری کو ایک وکیل فراہم کیا ہے تاہم اس سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔اپریل میں بھی ایک 42سالہ اومانی کو ایک کم سن لڑکی سے شادی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق عرب شہری نے لڑکی کے بدلے اس کے خاندان کو دولت دی ہے۔خیال رہے گزشتہ تین سال میں 6اومانی شہری مذکورہ جرم میں بھارت میں پکڑے جا چکے ہیں۔
Friday, June 17, 2016
Home »
انٹر نیشنل
» کم سن بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والا اومانی شہری گرفتار
کم سن بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والا اومانی شہری گرفتار
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment