Recent Post

Friday, June 17, 2016

اپنے لیپ ٹاپ پر اس طرح سکے رکھنے سے کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جو آپ کے کمپیوٹر کا بہت بڑا مسئلہ چند لمحوں میں حل کردے گی

    نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اپنے لیپ ٹاپ پر لمبے عرصے کے لئے کام کرنا پڑے تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے بریک دینی پڑ جاتی ہے لیکن ایک جاپانی نے تانبے کے سکوں کے ذریعے کمپیوٹر کو ٹھنڈا رکھنے کا ایسا شاندارطریقہ بتایا ہے کہ آپ کو بھی یہ بہت پسند آئے گا۔

    ایکی نورا سوزوکی نامی لیپ ٹاپ صارف نے ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں تانبے کے سکے لیپ ٹاپ پر رکھے دکھائے گئے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اس طریقے سے اس کی ”میک بک پرو “گرم نہیں ہوئی اور وہ بآسانی کام کرتا رہا۔سوزوکی کا کہنا ہے کہ اس نے دس دس تانبے کے سکوں کے ڈھیر بنائے اور لیپ ٹاپ کے اوپر رکھ دئیے۔اس کاکہنا ہے کہ اس طرح بغیر کسی ڈیوائس کے اس نے لیپ ٹاپکو گرم ہونے سے بچاکر کافی دیر تک کام کیا۔اسکا کہنا ہے کہ صرف تانبے کے سکے استعمال کئے جائیں کہ یہ حرارت کو اچھی طرح سے جذب کرتے ہیں اور کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو گرم نہیں ہونے دیتے۔

    0 comments:

    Post a Comment

    '; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();