کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سیلفی جنون نے مزید دو جانیں نگل لیں ،دریائے سندھ پر تفریح کیلئے آئے تین نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جا گرے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفریح کیلئے آئے تین نوجوان سیلفی بناتے ہوئے دریائے سندھ میں جا گرے جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان دریا کے پل پر کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاﺅں پھسلنے سے ایک لڑکے کا توازن بگڑ گیا جس نے بچنے کیلئے اپنے دوست کو پکڑنے کی کوشش کی مگر اس کے وزن سے دیگر دونوں نوجوان بھی دریا میں گر گئے ۔
حکام کے مطابق ایک نوجوان کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر دونوجوانوں کی تلاش کا کام جاری ہے مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔ تینوں نوجوان محلے دار تھے اور مٹیاری کے رہائشی تھے
Sunday, July 10, 2016
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment