سپین میں بل فائٹنگ کے دوران بپھرے ہوئے بیل نے نوجوان فائٹر کے سینے میں سینگھ گھسا کر اسکی جان ہی لے لی۔جس پر ملک بھر میں افسوس جبکہ بل فائٹنگ کے مخالفین تنقید کررہے ہیں۔
بی سی کے مطابق سپین کے مشرقی قصبے ٹریول میںہونے والے بل فائٹنگ کے ایک مقابلہ کے دوران بیل کے حملے میں 29 سالہ فائٹر وکٹر باریو ہلاک ہوگئے۔رواں صدی میںرنگ کے اندر فائٹر کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے جسے لاکھوں لوگوں نے ٹی وی پر بھی براہ راست دیکھا گیا۔اس سے قبل سپین میں ہلاک ہونے والے بل فائٹر کا نام جوش کیوبیرہ تھا جو سنہ 1985 میں بیل کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
ٹی وی پر حالیہ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل نے خود سے لڑنے والے باریو کو پہلے ہوا میں اچھالا اور پھر ان کے سینے پر وار کیا اور انھیں زور سے زمین پر پٹخا۔وزیراعظم ماریانو راجوئے نے باریو کی ہلاکت کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ صدی میں سپین میں بل فائٹنگ کے مقابلوں میں 33 فائٹر سمیت کل 134 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔اس 500 سالہ قدیم روایت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ انسان اور بیل کے درمیان خالص جنگ کا نمونہ ہے، اور اس میں جانور کو زخمی کرنے کے سخت اصول ہیں جن کے تحت اسے اطراف سے زخم نہیں لگایا جا سکتا، اور نہ متعدد افراد مل کر اس پر حملہ کر سکتے ہیں، بلکہ حملہ ایک کر کے کیا جاتا ہے۔
لیکن حالیہ برسوں میں اس کھیل کو جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں ہفتے کو ہی ویلنسیا کے قریب ایک بیل نے دوڑتے ہوئے ایک 28 سالہ لڑکے کو کچلا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی

0 comments:
Post a Comment