Recent Post

Friday, July 15, 2016

لارڈز ٹیسٹ : انگلینڈ کے خلاف دوسرے رو ز پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، آتے ہی 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے



لندن (مانیٹرمنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھے آغاز اور مصباح الحق کی شاندار سنچری کے بعد دوسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور اتے ہیں تین بیٹسمین آﺅٹ ہو گئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے روز کے کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ پہلے روز سنچری سکور کرنے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی 114رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے ۔اس وقت پاکستان کا سکور 316 ہے جبکہ اس کے 9کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں ۔ 

اس وقت محمد عامر اور یاسر شاہ بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ آج دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو سرفراز احمد آؤٹ ہوئے اور پھر وہاب ریاض بھی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد پہلے روز ٹیم کو سہارا دینے والے کپتان مصباح الحق بھی آؤٹ ہو گئے ۔ محمد عامر اس وقت ذمہ دارانہ بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ انکے ساتھ یاسر شاہ بھی کریز پر موجود ہیں

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();