Recent Post

Friday, July 15, 2016

اگر آپ بھی اکثر ناخن چباتے ہیں تو یہ خوشخبری ضرور پڑھ لیں، سائنسدانوں نے صحت کیلئے ایسا حیران کن فائدہ بتادیا کہ آج تک کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ناپسندیدہ انسانی عادات کا ذکر ہو تو ناخن چبانے کی عادت کو سرفہرست غیرشائستہ عادات میں شمار کیا جائے گا۔ ناخن چبانے والوں کو نہ صرف دوسروں کی ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑتا بلکہ وہ خود بھی اپنی اس عادت کی وجہ سے شرمندگی اور پریشانی کے شکار رہتے ہیں،لیکن ان افراد کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ بہت بری سمجھی جانیوالی یہ عادت دراصل اتنی بری بھی نہیں، بلکہ اس کے کچھ زبر دست قسم کے فوائد بھی ہیں۔

ویب سائٹ News.com.au کی رپورٹ کے مطابق ناخن چبانے کی عادت کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتی ہے۔ ناخن چبانے سے طرح کے جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں، جن کا مقابلہ کرنے کیلئے جسم قدرتی طور پر اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے اور یوں ہمارا جسم ان جراثیموں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر لیتا ہے۔ 

خبردار! زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے سے آپ کو یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، ایسی بیماری کا نام لے لیا کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا 

ویب سائٹ Npr.org کی صحافی ایمی سٹینڈن کہتی ہیں کہ ناخن چبانا ذہنی دباﺅ سے نجات کا ذریعہ بھی ہے۔ سائیکاٹرسٹ کیرل میتھیوز کا کہنا ہے کہ ذہنی دباﺅ یا پریشانی کی حالت میں جب آپ اپنے ناخن چباتے ہیںتو ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں۔ اگرچہ ناخن چبانے والوں کو عام طور پر ذہنی ہیجان کے شکار ، پریشان رہنے والے اور خوفزدہ طبیعت کے مالک سمجھا جاتا ہے لیکن ایلیٹ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق جنگ عظیم دوئم کے پائلٹو ں پر کی گئی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ ناخن چبانے والے پائلٹ نسبتاً بہتر کارکردگی کے حامل تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی پریشانی ناخن چبانے کی عادت شروع ہونے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے لیکن اگر کوئی ناخن چبانے کی عاد ت میںمبتلا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کمزور شخصیت، متلون مزاجی یا خوف و پریشانی میں مبتلا رہنے والا شخص ہے، بلکہ اس کی شخصیت بالکل مختلف اوصاف کی حامل بھی ہو سکتی ہے ایلیٹ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ۔ 

آپ یہ جان کر بھی حیران ہونگے کہ دنیا کی کچھ مشہور ترین شخصیات ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا ہیں۔ ان میں ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز، ایوا مینڈیز ، ایلائیہ ووڈ ،برٹسنی سپئیرز ، فلکالنز اور اینڈی راڈک جیسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();