Recent Post

Wednesday, July 20, 2016

70 ارب روپے کی لاگت سے تیار کردہ ترک صدر طیب اردگان کے صدارتی محل کی اندرونی تصاویر پہلی مرتبہ منظر عام پر، شان و شوکت ایسی کہ دیکھ کر آپ کی آنکھیں چندھیا جائیں گی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردگان کے عالیشان صدارتی محل کی اندرونی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آ گئی ہیں۔ 70ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس محل کی شان و شوکت دیکھ کر آپ کی آنکھیں چندھیا جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس شاہانہ محل کی شان و شوکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے باتھ رومز میں لگائے گئے ریشمی پردے کا ایک رول 2ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 75ہزار روپے) میں آتا ہے۔محل اس وسیع و عریض رقبے پر بنایا گیا ہے کہ صرف اس کی عمارت ساڑھے 8ہزار فٹ سکوائر رقبے پر محیط ہے جس میں سینکڑوں کمرے بنائے گئے ہیں۔محل کے کمروں میں لگائے گئے دروازوں میں سے ہر ایک کی قیمت 36ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 49لاکھ روپے)ہے۔ یہ محل کے چھوٹے دروازے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محل میں 400سے زائد بڑے دروازے بھی لگائے گئے ہیں جن کی اونچائی 3.2میٹر اور چوڑائی 2میٹر ہے اور ان کی تیاری پر 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 68کروڑ 82لاکھ روپے)لاگت آئی ہے۔محل کے تمام دروازوں پر مجموعی طور پر 2کروڑ 60لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 3ارب 58کروڑ روپے)خرچ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 3لاکھ 66ہزار مربع فٹ کے اس محل میں70لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً96کروڑ 35لاکھ روپے)خرچ ہوئے ہیں۔جب محل کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کا تمام مواد ترک ساختہ ہی ہو گا مگر بعدازاں اس کی چھتیں جرمنی سے درآمد کی گئیں جبکہ سبز سنگ مر بھارت سے خریدا گیا۔ باقی کئی نوع کا سامان برطانیہ، فرانس اور اٹلی سے منگوایا گیا جبکہ محل کے گراﺅنڈز میں لگائے گئے درخت اٹلی اور ہالینڈ سے درآمد کیے گئے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();