چینل 24کے مطابق گورنر ہاﺅس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے آج تک بے روز گار ہوں جبکہ حکومت کو اس حوالے سے کئی بار خط بھی لکھا اور اپنی بے روز گاری سے آگاہ بھی کیا مگر حکومت نے آج تک کوئی مدد نہیں کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری کے باعث انکے معاشی حالات خراب تر ہو چکے ہیں ۔ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی پزیرائی نہیں کی گئی جس پر دلبرداشتہ ہوں ۔ نرگس خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت انہیں روز گار مہیا کرے تاکہ وہ اپنی زندگی کو با آسانی گزار سکیں

0 comments:
Post a Comment