راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں کچرے سے مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں کچرے کے ڈھیر سے مارٹر گولہ ملا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ اسے ناکارہ بنایا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق مارٹر گولے کو کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں خوف ہوپھیلانا تھا تاہم اہل علاقہ نے مارٹر گولہ دیکھ کر متعلقہ تھانے کی پولیس کو آگاہ کیااور فوری طورپر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے

0 comments:
Post a Comment