انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں بغاوت کی کوشش کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے ساتھ سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے 'ٹیک اوور'کئے جانے کے بعد عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور فوجیوں کے ٹینکو ں کے سامنے سینہ سپر ہو گئے۔
موصولہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام ٹینکوں پر چڑھ گئی ہے جبکہ کئی جگہ پر ٹینکوں پر ڈنڈے بھی برسائے جا رہے ہیں۔اس دوران فوجی دھڑے کی جانب سے عوام پر گولیاں برسا دی گئیں جس کی وجہ سے 60کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس دوران مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق جمہوری نظام کے تحت کام کرنے والے اداروں نے اس وقت تک بغاوت کے الزام میں754افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment