Recent Post

Sunday, July 10, 2016

عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہر شہر شمعیں روشن

اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں تحریک انصاف خواتین ونگ نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

پی ٹی آئی نے سیکٹر ایف ٹین میں بھی ایک دیوار مہربانی قائم کی ہے جہاں شہری پھول رکھ کر عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی شمعیں روشن کی گئیں۔

کوئٹہ میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے تعزیتی ریلی نکالی۔ آئی جی آفس چوک پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔۔

سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں، تقریب میں سول سوسائٹی، ممبران اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بہاولنگرمیں عبدالستار ایدھی کی یاد میں صحافی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے رفیق شاہ چوک میں شمعیں روشن کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن طارق اسماعیل، نجی تنظیموں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();