چینل 24کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانا ما لیکس معاملے پر وزیرا عظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرا عظم نواز شریف کو نااہل کرانے کیلے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج وہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں ریفرنس بھی پیش کریں گے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کیلئے صرف پانا ما لیکس کے نقطے کو بنیاد بنایا ہے اور ماضی کے کسی واقعے کو بنیاد نہیں بنا رہے جبکہ حکومت کے خلاف تحریک کیلئے وہ لاہور میں مذہبی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے اور قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔

0 comments:
Post a Comment