وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیاگیااوربھارت کی معصوم کشمیریوں کے خلاف بربریت کی پرزورمذمت کی گئی ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ نے ملک بھر میں منگل کویوم سیاہ منانے کافیصلہ کیا جبکہ نوازشریف نے کہاکہ سات لاکھ بھارتی فوجیں کشمیریوں کی تحریک کو دبانہیں سکیں ، کشمیریوں کی تحریک آزادی کی تحریک ہے ، کشمیری اپنا حق لے کررہیں گے ، ان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں عالمی ضمیر کو بھی جگائیں گے ۔
کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بتایاکہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیاگیا اور اُنہیں کشمیرپر پاکستانی موقف سے آگاہ کیاگیا، مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالی بھارتی درندگی کوعالمی سطح پر بھی اٹھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

0 comments:
Post a Comment