Recent Post

Friday, July 15, 2016

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس گورنر ہاﺅس میں شروع



میڈیارپورٹس کے مطابق گورنر ہاﺅس لاہور میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ آج فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت بھی کی جائے گی اس کے علاوہ مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اور قوال امجد صابری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ،وزیر اطلاعات پرویز رشید ، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ ، انوشہ رحمان ، کیپٹن (ر) زاہد سعید ، آئی جی پنجاب مشتاق احمد

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();