Recent Post

Saturday, July 2, 2016

یوروکپ کوارٹرفائنل، اٹلی کی سڈن ڈیتھ، جرمنی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن جرمنی نے اٹلی کو سخت مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ مرحلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری یوروفٹ بال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپیئن جرمنی اور سابق ورلڈ چیمپیئن اٹلی میں مقابلہ ہوا ۔ میچ کے دوران پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے خوب جان ماری لیکن کوئی بھی کھلاڑی گیند کو جال تک پہنچانے میں ناکام رہا ۔ دوسرے ہاف کے دوران کھیل کے پینسٹھویں منٹ میں میسوٹ اوزل نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جبکہ تیرہ منٹ بعد اٹلی کی جانب سے لیونارڈو نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہونے کے بعد مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد اضافی وقت میںبھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آو¿ٹس پر بھی مقابلہ برابر رہا۔
مقابلہ ہر مرحلے پر برابر ہونے پر سڈن ڈیتھ مرحلے میں اٹالین کھلاڑی اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے اور جرمنی نے اٹلی کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر یورو فٹ بال کپ دو ہزار سولہ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یورو فٹبال کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے پولینڈ، دوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے بیلجیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ٹورنامنٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();