Saturday, July 2, 2016
Home »
سائنس و ٹیکنالوجی
» نظام شمسی کے بڑے سیارے مشتری میں ایسی روشنی دریافت ہو گئی کہ ماہر فلکیات سوچ میں پڑ گئے
نظام شمسی کے بڑے سیارے مشتری میں ایسی روشنی دریافت ہو گئی کہ ماہر فلکیات سوچ میں پڑ گئے
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )ناسا کے پروگرام کے تحت ہبل ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے پانچویں سیارے مشتری کی شمالی اور جنوبی قطب کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں نیلے رنگ کی روشنی دیکھی گئی ہے ۔ویب سائٹ گارڈین نیوز کے مطابق ماہر فلکیات گزشتہ کچھ ماہ سے مشتری کے قطبین کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جب سورج کے ہائی انرجی ذرات مقنا طیسی قطبین کے قریب سے سیارے کی آب و ہوا میں داخل ہوتے ہیں تو یہ ذرات مختلف گیسوں سے ٹکرانے کی وجہ سے روشنی خارج کرتے ہیںجسے قطبی روشنی کا نام دیا گیا ہے ،یہ وجہ ہے کہ کرہ ارض پر بھی شمالی قطب پر سبز رنگ کی روشنی دیکھی جاتی ہے ۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ مشتری کی قطبی روشنیاں زمین کی نسبت بہت زیادہ بڑی اور طاقتور ہیں ۔
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment