Saturday, July 23, 2016
Home »
پاکستان
» نئے ججوں کاتقرر ،وکلا سے مشاورت جاری ہے ، امیدوں پر پورا اترنے کے لئے فرنٹ لائن پر قیادت کروں گا،چیف جسٹس ہائی کورٹ
نئے ججوں کاتقرر ،وکلا سے مشاورت جاری ہے ، امیدوں پر پورا اترنے کے لئے فرنٹ لائن پر قیادت کروں گا،چیف جسٹس ہائی کورٹ
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے اورعدالتی نظام کی بہتری کے لئے خود کار کمپیوٹرائزڈ نظام ستمبر میں نافذ کر دیا جائے گا،عدالت عالیہ میں خالی اسامیوں پرججوں کا تقرر میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پرکیا جائے گاجس کے لئے پنجاب بار کونسل،متعلقہ بار ایسوسی ایشنز اور ساتھی ججز سے اہل امیدواروں کے نام مانگ لئے ہیں۔ عدالت عالیہ لاہور شفاف پالیسی پر یقین رکھتی ہے، ہمیں بہت سارے معاملات کو ٹھیک کرنا ہے تاہم اولین ترجیح ضلعی عدلیہ کو فعال بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے کورٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ اور رجسٹرار سید خورشید انور رضوی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سمیت ہر ادارہ خودمختار اور آزاد ہے اور اپنی قائم کردہ پالیسی کے مطابق چلتا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی عدلیہ اور عدالت عالیہ کے مابین رابطے کے فقدان تھا جس کےلئے پہلی بار ایڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی ہے، ضلعی عدلیہ کو فعال بنانا اور سائلین کو عدلیہ کی نچلی سطح پر بہترین انصاف کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا کام پرچے خارج کرنا یا اشیائ کی قیمتیں مقرر کرنا نہیں ہے، ہمیں آئین و قانون سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اگر ضلعی عدلیہ لیول پرقانون و میرٹ کے مطابق انصاف ملے گا تو عدالت عالیہ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لوگوں کی عدلیہ سے امیدیں بڑھ گئی ہیں، اس لئے عہد کیا ہے کہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور ہر معاملے کی فرنٹ لائن پر آکر قیادت کروں گا۔ عدالت عالیہ لاہور میں ججز کی خالی آسامیوں پر نئے ججز تعینات کرنے کے حوالے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد نئے ججز تعینات کئے جائیں گے۔اس موقع پر کورٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کے صدر شاداب ریاض،سینئرنائب صدر عبدالرحمن نے چیف جسٹس کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment