Recent Post

Saturday, July 23, 2016

سی ٹی ڈی کی کاروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک،تین فرار،اسلحہ برآمد



راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی اہلکاروں نے راجن پور میں کاروائی کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہےجبکہ تین دہشتگرد اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے راجن پور کے علاقے کر د چوک کے قریب دہشتگردوں کو روکا لیکن انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور جوابی کاروائی میں پانچوں دہشتگرد ہلا ک ہو گئے،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ دہشتگردوں کے قبضہ سے ،تین ہیڈ گرنیڈ،ایک رائفل اور دو پستول برآمد کیے گئے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();