Recent Post

Saturday, August 13, 2016

بھارت کے سرکاری اشتہار میں پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 لڑاکا طیارہ


نئی دلی: بھارت پر جے ایف 17 تھنڈر کی ایسی ہیبت طاری ہے کہ اس کو پاکستانی جیٹ طیارے کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا اور" جے ایف 17 تھنڈر"بھارتیوں کے حواس پر ایسا سوار ہوکر رہ گیا ہے کہ حال ہی میں انڈیا کے یوم آزادی کے حوالے سے بنائے گئے ایک سرکاری اشتہار میں غلطی سے پاکستانی طیارے کو ہی دکھا دیا گیا۔ 


بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت ثقافت کی جانب سے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے ایک ویڈیواشتہار بنایا گیا تھا جسے ٹوئٹر پرشیئر کیا گیا،اس اشتہار میں بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی شان و شوکت اور فضائی قوت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم مودی سرکار کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب یہ انکشاف ہوا کہ اشتہار میں دکھایا گیا طیارہ بھارت کا "تیجس" نہیں بلکہ یہ پاکستانی طیارہ "جے ایف 17 تھنڈر" ہے اور کسی نااہل شخص نے فوٹو شاپ پر اس پہ بھارتی جھنڈا لگادیا ہے۔ 

بھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے ٹوئٹر سے اشتہار تو ہٹا لیا گیا تاہم سوشل میڈیا اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں مودی سرکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بھارتی حکومت پر شدید لعن طعن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شرمندگی کا یہ عالم ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے ہر کوئی وضاحتی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر ایک لڑاکا طیارہ ہے جو پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر بنایا ہے اور اس طیارے کی پھرتی اور جدت نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے جس کی وجہ سے بہت سے ممالک پاکستان سے جے ایف 17 خریدنا چاہتے ہیں جن میں مصر، ارجنٹائن، ملائشیا، برما، سری لنکا اور نائیجیریا شامل ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();