Recent Post

Saturday, August 13, 2016

لائیو شو کے دوران کمسن بچی پر شیر کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


میکسیکو سٹی: میکسیکو میں لائیو شو کے دوران شیر نے بچی پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

میکسیکو ٹی وی کے لائیو شو کے دوران میزبان مہمانوں سے محو گفتگو تھے کہ اس دوران شو میں لائے گئے شیر نے کمسن بچی پر حملہ کردیا۔ پولیس سے قبل شیر بچی کو دیکھتا رہا لیکن کسی نے اس جانب توجہ نہ دی اور جب شیر نے بچی پر حملہ کیا تو بچی کی والدہ اور بچی نے چیخیں مارنا شروع کردیں تاہم شیر کی نگراں خاتون نے فوری طور پر شیر کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بچی کی جان چھڑائی۔ 

بچی پر شیر کے حملے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے لائیو شو کے دوران خطرناک جانور لانے کے اس اقدام پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();